ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجئے پور: بھیانک سڑک حادثے میں9؍افراد ہلاک،6زخمی

وجئے پور: بھیانک سڑک حادثے میں9؍افراد ہلاک،6زخمی

Sat, 23 Mar 2019 10:47:30    S.O. News Service

وجئے پور،23؍ مارچ (ایس او نیوز؍رفیع بھنڈاری) کرناٹک میں ضلع وجئے پور کے سندگی تعلقہ میں چکاسندگی گاؤں کے نزدیک جمعہ کی صبح سڑک حادثے میں9 ؍افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ تمام لوگ گوا کی سیر کرکے ضلع کلبرگی میں اپنے گاؤں چتا پور واپس آرہے تھے۔ حادثے میں9 ؍افراد ہلاک ہوگئے اور 6دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت ساگر(25)، چاند پاشاہ (24) عظیم(24) امبریش(28)شیکرا کے کے(25)گرو(32)سری ناتھ(30) یونس(27) اور محی الدین(27) کے طور پر ہوئی ہے ۔یہ حادثہ نیشنل ہائی وے218پر اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی ایک کروز گاڑی سے ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ پرکاش امرت نکم جائے حادثہ پہنچ گئے اورزخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیاگیا۔ کنٹینر اور کروزر کے مابین ہوئے تصادم میں کنینٹر کے ڈرائیور ساجد، اسماعیل، آکاش، دورے، ملیکارجن، منجو، صدام اور آنند سوپیٹی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔تمام زخمیوں کو سندگی اور وجئے پور کے سرکاری اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ کروزر ڈرائیور کی کوتاہی اور لاپروا ڈرائیونگ حادثہ کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔کروزر میں سوار تمام نوجوان سنٹرنگ مزدور تھے۔ سندگی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔


Share: